آلو بخارہ ابتدائی موسم گرما کا مشہور پھل ہےفارسی میں آلو بخارا، سندھی میں آلو بخارا اور عربی میں اجاص کہتے ہیں۔ پکا ہوا پھل میٹھا اور کم پختہ قدرے ترش ہوتا ہے، اس کا مزاج درجہ اول میں سرد اور دوم میں سردتر ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ گرم مزاج والوں کو زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے اس کی زیادتی معدے اور دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے، عناب اور گل قند اس کی اصلاح کرتے ہیں علاوہ ازیں مصطکی بھی اس کا توڑ سمجھا جاتی ہے۔ اسے تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں استعمال کرتے ہیں، سرد مزاج والوں کے لیے اس کے زیادہ سے زیادہ دس دانے اور گرم مزاج والوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تیس دانے کافی سمجھے جاتے ہیں۔
طبی فوائد
سر درد کی شکایت
موسم گرما میں اکثر لوگوں کو سر درد کی شکایت ہو جاتی ہے جو آلو بخارہ کےاستعمال سے رفع ہو جاتی ہے۔
اجابت کی درستگی
آلو بخاره تسکین بخش ، صفرا کو خارج کرتا اور کھل کر اجابت لاتا ہے، رات ہوتے وقت اس کے پانچ تا دس دانے کھا لئے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح ہوتی ہے۔
دماغ کو طاقت
دماغی محنت کرنے والوں کے لیے آلو بخارہ بے حد مفید سمجھا جاتا ہے، اس کامناسب حد تک استعمال دماغ کو طاقت دیتا ہے۔
بلڈ پریشر کی کمی
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو آلو بخارہ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے، اس لئےکہ یہ خون کے جوش کو تسکین دے کر ہائی بلڈ پر یشر کو کم کرتا ہے۔
کھانسی کے لیے مفید
سرد تر ہونے کے باعث گرمیوں میں ہونیوالی کھانسی کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
دماغی بیماریوں کا علاج
آلو بخارا کا زیادہ استعمال اگر چہ معدے اور دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن یہی پھل اگر دوا کے طور پر استعمال کیا جائے تو معدے اور دماغ کی اکثر بیماریوں کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اختیار اور معدہ بھوک کی کمی اور دماغی خشکی کو دور کرنے کے لیے آلو بخارے کے سات دانے اور املی تین تولہ لیکر انہیں رات کو سونف کے عرق یا پانی میں بھگو دیں صبح کو اچھی طرح مسل کر چھان لیں اور ذائقے کے مطابق اس میں شکر یا نمک شامل کر کے متواتر تین دن تک پیں اس سے معدہ بھی صاف ہو جائے گا اور بھوک بھی خوب لگے گی دماغ کی خشکی بھی دور ہو جائے گی۔
شوگر کے لیے مفید
جن لوگوں کو شوگر یا زیا بیطس کی بیماری ہو تو ترش آلو بخارے کا استعمالکریں بے حد مفید اور مجرب ہے۔
سرد پن کا خاتمہ
اگر آپ اسے جلدی بیماری میں استعمال کرنا چاہتے تو اس کے ساتھ شربت عناب بھی دن میں ایک بار ضرور استعمال کرنا چاہیے، اس سے نہ صرف اس کے سرد پن کی اصلاح ہو جاتی ہے بلکہ بیماری جلدی دور ہو جاتی ہے
یرقان سے بچاؤ
سبھی جانتے ہیں کہ مقالہ ایک نہایت موذی مرض سے، یرقان کو دور کرنےکے لیے آلو بخارہ بے حد مفید ثابت ہوا ہے خشک آلو بخارے کے آٹھ دس دانے ایک تولہ دو تولے املی کے ساتھ سر شام پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ گڑ کی شکر یا تھوڑا سا نمک ملا کر روزانہ استعمال کریں چند ہی روز میں برقان رفع ہو جائے گا۔
پتے کی پتھری کا خاتمہ
اس کے روزانہ استعمال سے پتے کی پتھری بھی نکل جاتی ہے، تازہ آلو بخارے کا موسم نہ ہو تو آپ اسے خشک حالت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ اسا کاطریقہ وہی ہے جو دیگر امراض میں بتایا جا چکا ہے۔