جو کوئی مرگی کے مرض میں مبتلا ہو اور اس سے عاجز آ گیا ہو اور بے ہوش ہو جاتا ہو تو اس کے لئے ذیل کے اعمال قرآنی بے حد فائدہ مند اور مفید ہیں روزانہ صبح کو بعد از نماز فجر اور شام کو بعد از نماز مغرب باوضو حالت میں سوره جن بمعہ بسم اللہ شریف پڑھ کر سات مرتبہ ایسے شخص پر مسلسل سات یوم تک مسلسل دم کیا جائے۔
انشاء اللہ تعالی اس عمل سے مرگی کے دورے پڑنا ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گےاور مرگی والا شخص یا بالکل صحت یاب ہو جائے گا۔د باوضو حالت میں ساتھ مرتبہ سورہ مریم پڑھ کر نمک پر دم کریں اور اسے اس طریقہ سے بیمار استعمال کر کہ ہر روز کھانے سے پہلے اور بعد سونے سے پیشتر اورجاگنے کے بعد گویا روزانہ چھ بار نمک چکھ لیا کرے۔اگر مرض میں افاقہ دکھائی دے تو بھی نمک کا استعمال تین ماہ تک جاری رکھا جائے اگر مریض اس عمل پر مداومت کرے تو انشاء اللہ تعالٰی العزیز اس مرض سے نجاتپا جائے گا۔
مرگی کے مریض کے سر میں ذیل کی آیت مبارکہ تین بار لکھ کر باندھنا مفید ہے۔
آیت مبارکہ:-
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّ الَّذِينَ فَتَن الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُو فَلَهُمُ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِة
سورہ الشمس مرگی کے مریض کے کان میں پڑھنا بے حد اکسیر، نافع اور فائدہ مندہے۔قرآن کریم کے یہ حروف مقطعات پڑھ کر مریض کے کان میں پھونک ماریں کان کے پاس منہ کر کے پڑھیں اور پھونک ایسے ماریں کہ کان کے اندر جائے۔
حروف مقطعات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ المص طسم كهيعص يسَ ن والْقُرْآنَ الْحَكِيم ۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ.حمعسق
پہلی ہی بار دم کرنے سے آرام ہو جائے گا ورنہ دو چار دفعہ پڑھ کر دم کریں دورہ کے وقت خاص کر دم کریں۔انشاء اللہ تعالٰی العزیز پھر دورہ نہ پڑے گا۔