اس مقصد کے لئے ذیل کی آیات مبارکہ کو تین پھلوں پر دم کر کے وہ پھل کھائے۔انشاء اللہ تعالی العزیز الحکیم درد معدہ سے شفاء حاصل ہوگی۔
آیت مبارکہ:-
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهّب
دوسرا عمل
اس مقصد کے لیے پانی یا شربت پر سات مرتبہ :-الله لا إله إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ پڑھ کر دم کریں اور پلا دیں۔انشاء اللہ تعالٰی العزیز پیٹ درد سے آرام آجائے گا۔
تیسرا عمل
پانی لے کر باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر ذیل کی آیات مبارکہ کو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں پیٹ درد کو بفضلہ تعالٰی فوری آرام آجائے گا مجرب ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم لَقَدْ جَاءتكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ خريصٌ عَلَيْكُمُ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلهُ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
چھوتا عمل
روزانہ باوضو حالت میں تین عدد کالی مرچیں لے کر ان پر سورہ کافرون نہایت توجہ ویکسوئی کے ساتھ پڑھ کر دم کرے اور مریض کو کھلا دے سات یوم تک بلاناغہ یہ عمل کرے۔انشاء اللہ تعالٰی العزیز بہت جلد افاقہ ہوگا اور آرام آجائے گا۔
معدہ کی مریض کا علاج
معدہ کے درد کے مریض کو ذیل کی آیت لکھ کر گلے میں ڈالیں اور چینی کی رکابی پرلکھ کر دھو کر پلایا جائے۔ انشاء اللہ تعالی العزیز احکیم شفاء ہوگی۔
آیت مبارکہ
أَفَغَيْرَ دِينِ اللهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَ كَرُهَا وَ إِلَيْهِ يَرْجَعُونَ