download (21)

مرگی (صرع) کا علاج قرآن مجید کی روشنی میں

جو کوئی مرگی کے مرض میں مبتلا ہو اور اس سے عاجز آ گیا ہو اور بے ہوش ہو جاتا ہو تو اس کے لئے ذیل کے اعمال قرآنی بے حد فائدہ مند اور مفید ہیں روزانہ صبح کو بعد از نماز فجر اور شام کو بعد از نماز مغرب باوضو حالت میں سوره جن بمعہ بسم اللہ شریف پڑھ کر سات مرتبہ ایسے شخص پر مسلسل سات یوم تک مسلسل دم کیا جائے۔

انشاء اللہ تعالی اس عمل سے مرگی کے دورے پڑنا ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گےاور مرگی والا شخص یا بالکل صحت یاب ہو جائے گا۔د باوضو حالت میں ساتھ مرتبہ سورہ مریم پڑھ کر نمک پر دم کریں اور اسے اس طریقہ سے بیمار استعمال کر کہ ہر روز کھانے سے پہلے اور بعد سونے سے پیشتر اورجاگنے کے بعد گویا روزانہ چھ بار نمک چکھ لیا کرے۔اگر مرض میں افاقہ دکھائی دے تو بھی نمک کا استعمال تین ماہ تک جاری رکھا جائے اگر مریض اس عمل پر مداومت کرے تو انشاء اللہ تعالٰی العزیز اس مرض سے نجاتپا جائے گا۔

مرگی کے مریض کے سر میں ذیل کی آیت مبارکہ تین بار لکھ کر باندھنا مفید ہے۔

آیت مبارکہ:-

بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّ الَّذِينَ فَتَن الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُو فَلَهُمُ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِة

سورہ الشمس مرگی کے مریض کے کان میں پڑھنا بے حد اکسیر، نافع اور فائدہ مندہے۔قرآن کریم کے یہ حروف مقطعات پڑھ کر مریض کے کان میں پھونک ماریں کان کے پاس منہ کر کے پڑھیں اور پھونک ایسے ماریں کہ کان کے اندر جائے۔

حروف مقطعات

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ المص طسم كهيعص يسَ ن والْقُرْآنَ الْحَكِيم ۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ.حمعسق

پہلی ہی بار دم کرنے سے آرام ہو جائے گا ورنہ دو چار دفعہ پڑھ کر دم کریں دورہ کے وقت خاص کر دم کریں۔انشاء اللہ تعالٰی العزیز پھر دورہ نہ پڑے گا۔

FB_IMG_1699604242991

سر کی بیماریاں اور اس کا علاج

سر کی بیماریوں میں سردرد، درد شقیقہ دردعصابه، دردال ، ضعف دماغ نزله زکام سرسام ، نسیان، مرگی، جنون، القوه ، مالیخولیا اور فالج وغیرہ شامل ہیں جن بیماریاں کا علاج میرے ناقص علم کے مطابق بلاقیمت ممکن ہے وہ ذیل میں درج ہے۔

درد شقیقہ

یہ ایک قسم کا نوبتی سر درد ہے جو اکثر سر کے نصف حصہ طولانی میں ہوتا ہے۔ بعض افراد کو یہ مرض ورثہ میں ملتی ہے۔کبھی کبھار نہ لہروزکام سے بگڑکر بھی ہو جایاکرتا ہے۔ درد شقیقہ میں سر گھومتا ہے اور اس میں سےچنگاریاں سی نکالتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔ کنپٹیوں کی رگیں زور نہ درد سے تڑپنے لگتی ہیں متلی محسوس ہوتی ہے اور اتناشدید سردرد ہوتا ہے کہ سر پھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے اور روشنی سے وحشت ہوجاتی ہے۔

درد شقیقہ کا علاج

جس کے ایک ہی دفعہ ناک میں ٹپکانے سے درد کو فاقہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ هو الشافی : نمک دیسی دو ماشہ، پانی دو تولہ ہر دو کو کھرل کریں اور تھوڑا عرصہ خوب کھرل کر کے دو چار منٹ بعد پانی نتھار کر شیشی میں سنبھال کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت ناک میں ٹپکائیں درد موقوف ہوگا۔ مجرب ہے۔

دماغ کے کیڑے اور اُن کا اِخراج

دماغ انتہائی نازک عضو ہے اس کی خرابی پورے بدن انسانی کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ خصوصاً دماغی کپڑے تو بے حد تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ ان سے سر میں اس شدت کا درد ہوتا ہے کہ خدا کی پناہ ۔ ذیل میں کیڑوں کو خارج کرنے کے لیے چند اعلیٰ قسم کے مگر مفت میں تیار ہونے والے نسخہ جات پیش خدمت ہیں۔

کسوندی کا پودا تلاش کرنے سے باغوں میں باآسانی دستیاب ہو جاتا ہے یہ پودا انعامات خداوندی میں سے ہے اس کے بیشمار فائدے ہیں۔جس میں سے ایک فائدہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔

ھو الشافی : کسو ندی کے پتوں کو مہندی کی طرح گھوٹ کر موٹے سفید کاغذ پر لیپ کریں۔ اور خشک کرنے کے بعد کاغذ کو لپیٹ کر سگریٹ جیسی صورت بنالیں اور ایک طرف آگ لگا کہ مریض کو کش لگانے کی ہدایت کریں ۔ اور اس سے کہیں کہ وہ دھواں بجائے منہ کے ناک کی راہ نکلا ہے ۔ اس طرح وہ سگریٹ ختم کردے دوسرے اور تیسرے روز یہی عمل کرنے کی تاکید کریں۔ ان شاء اللہ تین روز کے مسلسل استعمال سے تمام کپڑے مردہ ہو ہو کر ناک کی راہ جھڑ جائیں گے اور مریض کی جان جو کیڑوں کی وجہ سے ایک دردناک عذاب میں مبتلا تھی آرام اور صحت حاصل کرلے گی خدا بچائے یہ بہت موذی بیماری ہے۔ دماغ پھٹنے کو آجاتا ہے۔

بہت ہی پرانا جوتا جلا کر راکھ بنا لیں اور باریک پیس کر کام میں لائیں۔ تھوڑے تھوڑے روٹی کے ٹکرے مٹی کے تیل سے تر کریں۔ اور ان کو ناک کے نتھنوں میں رکھ دیں ۔ تین چار روزہ یہ عمل کرنے سے کرم مردہ ہو کہ نکل جائیں گے۔

هو الشانی : نیاز بو کا پانی لے کر مریض کے تھنوں میں ایک ایک بوند ڈال کہ اسے کہیں کہ وہ اوندھا لیٹ جائے۔ بفضلہ کپڑے مرکز ناک کی راہ نکل جائیں گے نخواہ کتنے ہی کرم دماغ میں ہوں نسوار کے سو جھتے ہی فورا کرم خارج ہو جاتے ہیں