WhatsApp Image 2024-02-06 at 18.51.21

انجیر کی بہترین اہم فوائد

انجیر کا شمار بھی ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جو غذائی اور دوائی افادیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں یہ نرم و نازک اور شیریں پھل بیحد لذیذ اور صحت بخش ہے ۔ یہ پھل پہلے پہل ایشیائے کو چک میں کاشت کیا گیا اور وہاں سے دوسرے ممالک میں پہنچا اس کا مزاج درجہ اول میں گرم اور دوم میں تر ہے، نباتات اور خاص طور پر غذائی اور دوائی نباتات کی تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ اہل مصر اسے چار ہزار سال قبل از مسیح بطور غذا اور دوا استعمال کرتے تھے۔

غذائی فوائد

امراض معده

انجیر کی دوائی افادیت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ قرآن مجید میں انجیر کا ذکر آیا ہے، سورۃالتین میں رب کریم نے اس پھل کی بھی قسم کھائی ہے یہ پھل معدہ پیٹ اور آنتوں کی تمام بیماریوں میں مفید ہے۔

قرآن حکیم کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس پھل کی متعدد بار تعریف فرمائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے : ” انجیر کھانے سے آدمی قولنج کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔

ایک موقع پر آپ ﷺ نے فرمایا : اگر کوئی کہے کہ کوئی پھل جنت سے زمین پر آسکتا ہے تو میں کہوں گا کہ یہی وہ ہے کیوں کہ بلاشبہ یہ جنت کا میوہ ہے اس کو کھاؤ ۔ کہ یہ بواسیر اور گھنٹیا کے درد میں مفید ہے۔

تازه انجیر

انجیر تازہ استعمال کیا جائے خواہ خشک حالت میں یہ ہر دو حالتوں میں قبض کشا ہے کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے نہ صرف غذائیت حاصل ہوتی ہے بلکہ قبض بھی رفع ہو جاتی ہے، یہ پیٹ کی ہوا کو تحلیل کرتا ہے طبیعت میں لطافت پیدا کرتا اور آہستہ آہستہ دست لاتا ہے معدے کے کیڑے خارج کرتا ہے، اسے نہار منہ کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پیٹ کی بہت سی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور آنتوں کی غلاظت دور ہو جاتی ہے۔

بواسیر

انجیر چونکہ قبض کشا ہوتا ہے اس لئے اسے بواسیر میں بے حد مفید سمجھا جاتا ہے، اس مقصد کے لیے کسی روغنی برتن کو گرم پانی سے دھو کر اس میں ٹھنڈا پانی اور دو تین خشک انجیر کے دانے بھگو دیں اسے رات بھر بھگوئے رکھیں صبح نہار منہ استعمال کریں اور اسی طرح شام کو بھی استعمال کریں اس سے اجابت کھل کر ہو گی اور بواسیر کو بھی فائدہ ہو گا، اس علاج کو تین چار ہفتے لگا تار جاری رکھیں ۔

جنسی کمزوری

قدیم اطباء کا معمول تھا کہ وہ جنسی کمزوری کا علاج انجیر سے بھی کیا کرتے تھے، انجیر کے ساتھ وہ بادام اور چھوہاروں کا استعمال بھر کرواتے تھے یہ علاج چند ہفتوں تک جاری رکھا جائے تو مردانہ کمزوری رفع ہو جاتی ہے۔

خسرہ اور موتی جھرہ

خسرے اور موتی جھرے میں انجیر مولیز منقی اور خوب کلاں کا جو شاندہ پلانےسے دانے بہت جلد نکل آتے ہیں۔

دماغی کمزوری

دماغی کمزوری میں بھی انجیر کا استعمال بے حد مفید ثابت ہوتا ہے اس مقصد کے لیے چند دانے انجیر کے ہر روز فرود استعمال کریں، چند ہی دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔

خون کی کمی

انجیر چونکہ مقوی جگر پھل ہے، اس لئے اسے خون کے سرخ ذرات کی کمی کے لیے نہایت کامیابی سے استعمال کیا جاتا ہے اس کا متواتر استعمال اس بیماری کو بہت تھوڑی مدت میں ختم کر دیتا ہے۔

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *