قوت حافظہ اور کند ذہنی و نسیان کے علاج کے لئے ذیل کے اعمال بے حد مفید اور مجرب ہیں۔ جو کوئی طلباء و طالبات عورت یا مرد اپنی یادداشت کھو بیٹھے ہوں یا ان کی قوت حافظہ بے حد کمزور ہو گئی ہو اور ان کو کوئی بھی بات یاد نہ رہتی ہو دماغ کند ہو گیا ہو اور اس وجہ سے پریشانی میں جتلا ہوں ان کے لئے ذیل کے قرآنی اعمال بے حد مفید اور مجرب ہیں ۔
جس کسی مرد یا عورت کا دماغ کمزور ہو گیا ہو اور دن بدن دماغی کمزوری بڑھتی جائے تو اس کے لئے درج ذیل آیات مبارکہ کو چینی کی پلیٹ میں باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر زعفران و گلاب سے لکھے پھر اس کو شہد سے دھو کر نہار منہ روزانہ پئیں۔ انشاء اللہ تعالی العزیز چالیس یوم کے عمل میں مکمل صحت یابی حاصل ہوگی اورضعف دماغ مکمل ختم ہو جائے گا نافہ بالکل نہ کرے۔
آیات مبارکہ:
الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ۔ خَلَقَ الْإِنْسَانَ ، عَلَّمَهُ الْبَيَانَ إِنَّ عَلَيْنَاجَمْعَهُ ۚ وَقَرَانَهُ ۖ فَإِذَا قَرَأَنَهُ فَاتَّبِعُ قُرانَهُ ۔بَلْ هُوَ قُرَانٌ مُجِيدَة ۔ فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ ۔
ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ چالیس یوم تک بلا ناغہ روزانہ نماز عشاء کے بعد سورۂ الرحمن کی مندرجہ ذیل آیات مبارکہ تین سو تینتالیس مرتبہ اس طرح پڑھے کہ اول و آخر تیره، تیرہ مرتبہ درود ابرا ہمی بھی پڑھے۔
انشاء اللہ تعالٰی العزیز چالیس دنوں کے اس عمل کے بعد کبھی حافظے کی کمزوری نہ رہے گی اور مدتوں کی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آ جائیں گی یادداشت انتہائی تیز ہو جا۔
آیت مبارکہ:-
الرَّحْمَنُ ، عَلْمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ .الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانِ .
تیسرا طریقہ
سورہ الم نشرح چینی کی پلیٹ پر عرق گلاب و زعفران سے لکھ کر اکتالیس روز تک پلانا ازالہ نسیان کے لئے مفید اور بے حد مجرب ہے۔ ہروزانہ بعد از نماز فجر ذیل کی آیت مبارکہ کا دس مرتبہ پڑھنا مفید اور نافع ہے۔
آیت مبارکہ
فَفَهُمُنهَا سُلَيْمَنَ وَكُلًّا إِلَيْنَا حُكْمًا وُعِلْمًا وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحُنَ وَالطَّيْرَ، وَكُنَّا فَعِلِينَ