WhatsApp Image 2024-02-06 at 08.48.16

وٹامن اے کے اہم فوائد

وٹامن اے

وٹامن اے غذا کا جزواعظم ہے ۔ روزانہ غذا میں اس کی مناسب و متوازن مقدار میں موجودگی صحت انسانی پر غیر معمولی اثرات پیدا کرتی ہے۔ جسم تندرست و توانا اور چہرہ تروتازہ اور بارونق رہتا ہے۔ جلد چکنی، آنکھیں روشن اور چمکیلی رہتی ہیں بچوں کی غذا میں وٹامن اے کا بےحد دخل ہے۔ پھیپھڑے پر آنتوں کے امراض سے انسان کو محفوظ رکھتی ہے اور جلدی بیماریوں کو روکتی ہے ۔ بالخصوص مدافعت امراض کی قوت بڑھاتی ہے، غذا میں اس کی کمی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔

ذرائع

وٹامن اے حاصل کرنے کے دو بڑے ذرائع حیوانی اور نباتاتی ہیں۔ حیوانی ذرائع میں دودھ، دہی، انڈا، مچھلی، گوشت گھی مکھن اور کلیجی میں پایا جاتا ہے اور نباتاتی ذرائع میں زرد رنگ کی سبزیوں مثال گاجر، زرد شلجم، میٹھے کدو، زرد آڑو اور مکئی میں ملتا ہے، اس کے علاوہ تمام سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

یہ وٹامن بڑی مقدار میں کاڈ مچھلیی کے جگر کے تیل میں پایا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کاڈ مچھلی چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو کھا جاتی ہے۔ ان چھوٹی مچھلیوں کی خوراک چونکہ سمندری کائی اور سمندری گھاس ہوتی ہے۔ چنانچہ وٹامن اے کا اصلی ذخیرہ ہری گھاس اور نباتات میں ہوتا ہے۔ وٹامن اے چکنائی میں حل پذیر ہے آئندہ استعمال کے لیے جسم میں زیادہ تر جگر میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ بچپن میں اس کی مقدار جسم میں کم ہوتی ہے لیکن عمر کے اضافے کے ساتھ ساتھ اس کا ذخیرہ زیادہ ہو جاتا ہے ۔ اگر مہینہ بھر وٹامن اے انسان کو نہ ملے تو جسم کی ضرورت جگر سے پوری ہوتی رہتی ہے۔

فائدے

اس سے جسم سڈول اور خوبصورت بنتا ہے، انسان صحت مند اور طاقت وررہتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی اور صحت کے لیے ضروری ہے وٹامن اے سے شکستہ عضو کے اجزاء کو جوڑنے میں مدد ملتی ہے۔

اس وٹامن کی موجودگی ہمارے جسم کی اس قوت کے استحکام کا باعث ہوتی ہے جس سے ہم قدرتی طور پر بیماریوں سے اپنا تحفظ کر لیتےہیں۔

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *