WhatsApp Image 2024-02-06 at 08.43.46

وٹامن بی اور سی کے فوائد

وٹامن بی

وٹامن بی کا بھی تندرستی سے گہرا تعلق ہے۔ یہ سب سے پہلے دریافت کی جانیوالی وٹامن ہے۔ جسم کے اعصاب، نروس سسٹم اور دل دماغ کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ اعضاء کو مضبوط کرتی ہے، قوت ہاضمہ کو تقویت پہنچاتی اور بھوک لگاتی ہے۔ اوائل عمر میں جسمانی نشوونما کی بہترین مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ چہرے پر تازگی، بشاشت اور جلد پر چکنائی اور ملائمت اس کی موجودگی کے باعث ہی رہتی ہے۔ جسم میں اس کی کمی اور عدم فراہمی سے قلب اور اعصاب بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔

قدرتی ذرائع

وٹامن بی کے حصول کے لیے غذا میں اس کی سب سے زیادہ مقدار گیہوں،جو ، دالوں اور دوسرے اناجوں میں پائی جاتی ہے۔

مشین کے بغیر صاف کئے گئے چاولوں میں اس کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ سبز ترکاریوں، دودھ، دہی، چھاچھ، پنیر، بادام، پستہ کی گوشت اور انڈے کی زردی میں وٹامن ہی بکثرت ہوتی ہے۔ خصوصاً انڈے کی زردی وٹامن کا “مخزن” ہے۔ وٹامن بی پھلوں، ساگ اور سبزیوں میں بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔

وٹامن سی

طبی نقطہ نظر سے غذا میں وٹامن سی کی موجودگی آنکھوں اور دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے ۔ خون کی کمزوری اور جسم کی لاغری کو دفع کرتی ہے ۔ جلدی بیماریاں، فساد خون وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی نشوونما کی معاون اور بینائی کی محافظ ہے۔ غذا میں اس کی کمی یا غیر موجودگی بہت سے امراض کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔

ذرائع

یہ ہمیں ترش پھلوں مثلاً نارنگی، مالٹے، لیموں اور سب سے زیادہ امرود، اس کے علاوہ آلو شکر قندی شلجم، گاجر، ٹماٹر، ہری مرچ اور گوشت میں پائی جاتی ہے۔ یہ پانی میں حل پذیر وٹامن ہے ۔ یہ وٹامن جسم میں نہیں بنتا، اس لئے غذا میں اس کا ہونا ضروری ہے۔ یہ وٹامن جسم کے کئی اہم افعال میں حصہ لیتا ہے۔ مثلاً امینو ایسڈز کا تحول، خلیوں میں لوہے کے نمک کی تحلیل، دانت اور ہڈیوں کی ساخت میں استعمال ہوتا ہے۔

دوسرے وٹامنز کے برعکس یہ اناج میں نہیں ملتا اور دودھ اور گوشت میں بھی کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں میں ہوتا ہے۔ اس لئے اگر غذا میں پھل اور سبزیاں کم ہوں تو جسم کو اس وٹامن کی مناسب مقدار مہیا کرنے کا انتظام کرنا چاہیے۔ مثلاً درمیانی قسم کے دو کینو یا ٹماٹر ، آدھا گریپ فروٹ، ایک چھٹانک لیموں کا رس، آدھا خربوزہ اور چوتھائی حصہ تربوز ایک بالغ کی یومیہ ضرورت کو پورا کردیتا ہے۔

فائدے

دانتوں اور مسوڑھوں کی تندرستی کا ضامن ہے۔

یہ زخم کے مندمل ہونے میں مدد دیتی ہے کیونکہ اس کی موجودگی سے کولاجن پروٹین (Collageen Protein) بنتی ہے، جو زخم ٹھیک کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ہیموگلوبن بنانے میں اہمیت رکھتی ہے۔(۴) یہ جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔(۵) وٹامن سی بدن میں لچک پیدا کرتا ہے اور رگوں کو قوت بخشتا ہے۔

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *